Gas Leakage Web ad 1

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

0

پاکستان، ترکیے، قطر اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان، ترکیے، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2026 کا اسلام آباد میں آغاز
ترک وزارتِ دفاع کے مطابق، ترکیے کے وزیرِ قومی دفاع یاشار گولر کے دورۂ قطر کے دوران چاروں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ’’بدر مفاہمتی یادداشت‘‘ (Badr Memorandum of Understanding) پر دستخط کیے گئے۔

اس مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف، ترکیے کے وزیرِ قومی دفاع یاشار گولر، قطر کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمٰن بن حسن الثانی، جبکہ انڈونیشیا کے نائب وزیرِ دفاع یوسف جوہری نے دستخط کیے۔

ترک دفاعی صنعتی ایجنسی کے مطابق، نئی مفاہمتی یادداشت کے تحت چاروں ممالک کے درمیان جاری دفاعی منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.