Gas Leakage Web ad 1

19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2026 کا اسلام آباد میں آغاز

0

19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2026 کا اسلام آباد میں آغاز

Gas Leakage Web ad 2

19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2026 کی میڈیا بریفنگ اور افتتاحی تقریب مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس کے ساتھ ہی قومی گالف کیلنڈر کے ایک اہم اور ممتاز ایونٹ کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔
گورنرراج کےنفاذ کے بعد خیبرپختونخوا میں انتظامیہ متحرک، تجاوزات کیخلاف بھرپورآپریشن
میڈیا بریفنگ کے دوران پیٹرن پاکستان نیوی گالف (نارتھ) ریئر ایڈمرل احمد حسین نے ایونٹ کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی اور مختلف کیٹیگریز میں مقابلوں کے طریقۂ کار اور شرکاء کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ریئر ایڈمرل احمد حسین کے مطابق یہ ایونٹ 22 سے 25 اکتوبر 2026 تک منعقد ہوگا، جس میں مردوں کے امیچرز (54 ہولز)، خواتین کے امیچرز (36 ہولز)، سینئرز (36 ہولز) اور جونیئرز کیٹیگری (18 ہولز) کے مقابلے شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ مہمانوں اور اسپانسرز کے لیے ایک دعوتی مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔

پیٹرن پاکستان نیوی گالف (نارتھ) ریئر ایڈمرل احمد حسین نے کہا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2007 سے قومی گالف سرکٹ میں ایک نمایاں ایونٹ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ یہ ایونٹ صحت مند مقابلوں کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، جس کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے اور معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کا موقع ملتا ہے۔

ریئر ایڈمرل احمد حسین کے مطابق اس ایونٹ کا باقاعدگی سے انعقاد قومی اور بین الاقوامی سطح پر گالف کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔

افتتاحی تقریب میں اسپانسرز، گالف کھلاڑیوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.