اسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات شاہ عبداللہ دوم تک پہنچائے۔
امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی
اس موقع پر اردن کے فرمانروا نے بھی پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے بیت المقدس میں مسلم اور مسیحی مقدس مقامات کی اردن کی مستقل سرپرستی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ہاشمی مملکت کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
ملاقات کے دوران فلسطین کی موجودہ صورتحال، مشرق وسطیٰ میں ہونے والی تازہ پیشرفت اور دیگر علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔