Gas Leakage Web ad 1

چھوٹے دکانداروں کیلئے خصوصی ٹیکس طریقہ کار متعارف، نوٹیفکیشن جاری

0

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سالانہ 20 کروڑ روپے تک کاروبار کرنے والے انفرادی دکاندار اس خصوصی سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ یہ طریقہ کار صرف ٹیکس سال 2026 کے لیے نافذ ہوگا، جبکہ سکیم کے تحت مجموعی کاروبار پر ایک فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

Gas Leakage Web ad 2

نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرن کے ساتھ کم از کم 25 ہزار روپے نقد ٹیکس کی ادائیگی لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس قابلِ ادائیگی ٹیکس میں سے منہا کیا جا سکے گا، تاہم اضافی رقم واپس نہیں کی جائے گی۔
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
ایف بی آر کے مطابق اہل دکاندار آئی آر آئی ایس پورٹل، موبائل ایپ یا ٹیکس دفتر کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکیں گے، جبکہ سکیم اختیار کرنے والے دکانداروں کا عمومی طور پر آڈٹ نہیں کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر معمولی لین دین یا سکیم کے غلط استعمال کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جا سکے گی، جبکہ اہل دکانداروں کو پی او ایس سسٹم اور ڈیجیٹل انوائسنگ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ریٹرن جمع نہ کرانے یا سکیم کا انتخاب نہ کرنے کی صورت میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ رجسٹرڈ اہل دکانداروں کو ایف بی آر کی جانب سے کیو آر کوڈ پر مشتمل ’’گرین پلیٹ‘‘ جاری کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.