Gas Leakage Web ad 1

یوٹیوب میں صارفین کیلئے ایک نیا کارآمد ٹول متعارف

0

یوٹیوب نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

یوٹیوب کی جانب سے نئے ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں جن کی مدد سے صارفین کے لیے اپنی ویڈیوز میں تھمب نیلز شامل کرنا آسان ہو جائے گا۔

تاہم یہ سہولت فی الحال صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہوگی جو یوٹیوب پارٹنر پروگرام کا حصہ ہیں، یعنی اپنی ویڈیوز کے ذریعے آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔
سندھ ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، سندھ کی تقسیم پیپلزپارٹی کو قبول نہیں: ترجمان سندھ حکومت
یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل صارفین اب اپنی شارٹس ویڈیوز کے لیے کسٹم تھمب نیل امیجز اپ لوڈ کر سکیں گے۔

اس سہولت کے ذریعے شارٹس ویڈیوز کے تھمب نیلز زیادہ نمایاں ہوں گے اور ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

صارفین اپنی پہلے سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز کے تھمب نیلز بھی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر یوٹیوب اسٹوڈیو کے ذریعے تبدیل کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق مستقبل قریب میں اس فیچر کو مزید صارفین تک بھی توسیع دی جائے گی۔

کمپیوٹر پر صارفین اپنی ویڈیوز کے لیے یوٹیوب کی جانب سے تجویز کردہ تین فریمز میں سے کسی ایک کو تھمب نیل کے طور پر منتخب کر سکیں گے۔

یہ سہولت طویل ویڈیوز کے لیے پہلے سے دستیاب تھی، تاہم شارٹس ویڈیوز میں اسے اب متعارف کرایا جا رہا ہے۔

موبائل ایپ پر صارفین ویڈیو کے کسی بھی فریم کو تھمب نیل کے طور پر استعمال کر سکیں گے اور یہ سہولت برقرار رہے گی۔

یوٹیوب کے مطابق تھمب نیلز کی تجاویز ویڈیو کے مخصوص موضوعات اور انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے فراہم کی جائیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.