چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد جوڈیشل سروس کے 4 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دیے گئے ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ محمد افضل مجوکہ کو جنڈر بیسڈ وائلنس کورٹ کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔
اسی طرح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل کا تبادلہ سیشن ڈویژن ویسٹ سے سیشن ڈویژن ایسٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال سپرا کو بھی سیشن ڈویژن ویسٹ سے ایسٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔
چھوٹے دکانداروں کیلئے خصوصی ٹیکس طریقہ کار متعارف، نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود کا تبادلہ سیشن ڈویژن ایسٹ سے ویسٹ، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قدرت اللہ کو بھی سیشن ڈویژن ایسٹ سے ویسٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر 2 سینئر سول ججز کے تبادلے بھی کیے گئے ہیں۔ سینئر سول جج محمد عباس شاہ کو سول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ڈویژن ویسٹ سے ایسٹ، جبکہ سینئر سول جج ملک امان کو ایسٹ سے ویسٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد جوڈیشل سروس کے 14 سول جج کم مجسٹریٹس کے بھی تبادلے اور نئی تعیناتیاں کر دی گئی ہیں۔