الیکشن کمیشن نے 7 مئی سے 2 جولائی تک کے دوران رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 5 لاکھ 89 ہزار 458 کی خالص کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 71 لاکھ سے کم ہو کر 13 کروڑ 65 لاکھ 74 ہزار 399 رہ گئی ہے۔
یوٹیوب میں صارفین کیلئے ایک نیا کارآمد ٹول متعارف
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 14 لاکھ 84 ہزار 382 وفات پانے والے ووٹرز کے نام انتخابی فہرستوں سے خارج کیے گئے، جبکہ فہرستوں میں 8 لاکھ 94 ہزار 924 نئے اہل ووٹرز شامل کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 78 ہزار 909 ووٹرز کی کمی ہوئی، جبکہ سندھ میں 97 ہزار 216 ووٹرز کم ہوئے، جن میں 4 لاکھ 50 ہزار مرد اور 1 لاکھ 38 ہزار خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستیں نادرا کے ڈیٹا کی بنیاد پر مسلسل اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں، قومی شناختی کارڈ سے منسلک ہونے کے باعث ڈپلیکیٹ ووٹرز کا امکان نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی فہرستوں کو نادرا سے موصول ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر الیکشن ایکٹ کے سیکشن 25 کے تحت مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔