Gas Leakage Web ad 1

نورین نیازی کے خلاف پیکا اور تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج

0

ایف آئی آر کے مطابق نورین نیازی نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں پاکستان کی ریاست اور اس کے اداروں، جن میں مسلح افواج بھی شامل ہیں، کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے، جبکہ ریاست پر عوام کے اعتماد کو متاثر کرنے اور سراسیمگی پھیلانے کی کوشش کی۔

Gas Leakage Web ad 2

ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نورین نیازی نے سوشل میڈیا کے ذریعے مبینہ طور پر جھوٹا، اشتعال انگیز، توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد پھیلایا، جبکہ ریاستی اور سکیورٹی اداروں کے خلاف منظم پروپیگنڈا بھی کیا۔
اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ میں ججز کے تبادلے و تعیناتیاں، نوٹیفکیشن جاری
حکام کے مطابق نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 20 اور 26-A جبکہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 505 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ متنازع پوڈکاسٹ انٹرویو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مختلف اکاؤنٹس پر شیئر ہونے کے بعد وائرل ہوا۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ نورین نیازی نے معرکۂ حق کے دوران افواج پاکستان کی کامیابیوں کو جھٹلانے اور مبینہ طور پر غلط بیانیہ پھیلا کر عوام میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت، خوف اور بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کی۔

دستاویز کے مطابق نورین نیازی کو متعدد بار نوٹس جاری کیے گئے اور بیان ریکارڈ کرانے سمیت تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی گئی، تاہم ابتدائی شواہد کی بنیاد پر بادی النظر میں جرم ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق کیس میں دیگر ممکنہ کرداروں کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.