Gas Leakage Web ad 1

پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت

0

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔

Gas Leakage Web ad 2

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ پاکستان کے توانائی تحفظ کے جامع نظام کا ایک اہم ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ریفائنریز نہ صرف ملک کی توانائی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کریں گی بلکہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور ماحول دوست ایندھن کی فراہمی میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ موجودہ ریفائنریز کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے ان کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے، جبکہ یورو-4 اور یورو-5 معیار کے ایندھن کی پیداوار پاکستان کے بین الاقوامی ماحولیاتی وعدوں کی تکمیل، فضائی آلودگی میں کمی اور عوام کو بہتر معیار کا ایندھن فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اوگرا کی کارکردگی بہتر بنانے اور مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اصلاحات متعارف کرائی جائیں تاکہ توانائی کے شعبے میں مسابقت، شفافیت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

شہباز شریف نے زور دیا کہ نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد اس پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے اصلاحاتی عمل کو تیز کیا جائے۔
دنیا کے مشہور ترین شہر کا حیرت انگیز اصل نام جو 168 حروف پر مشتمل ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے اقدامات جاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے براؤن فیلڈ ریفائنریز کے حوالے سے ترمیم شدہ پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 کی ترویج کے لیے قطر، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں روڈ شوز منعقد کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ریفائننگ پالیسی میں ترامیم کے حوالے سے وزیر پٹرولیم اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس کو ملک میں آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور پالیسی پر عملدرآمد کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ براؤن فیلڈ ریفائنریز سے متعلق پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں کی گئی ترامیم کا مقصد ماحول دوست یورو-V معیار کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی پیداوار یقینی بنانا، فرنس آئل اور کم معیار کی پٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں کمی لانا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، احسن اقبال، متعلقہ وفاقی سیکرٹریز اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.