Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے بیانات کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا

0

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیانات کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے انہیں سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا مؤثر جواب دینے اور اسے ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
اگست میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا امکان
ترجمان کے مطابق بھارتی وزیر دفاع کا بیان اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ تنازع کشمیر کے حوالے سے حقائق کو مسخ کرنے کی ایک کوشش ہے، جبکہ مسئلہ کشمیر آج بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ایسے بیانات علاقائی اور عالمی امن کو خطرے سے دوچار کرنے کی دانستہ پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر پر اپنے مسلسل قبضے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ خطے میں دہشتگردی کی سرپرستی اور اپنے اندرونی عدم استحکام سے بھی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت جارحانہ رویے اور اشتعال انگیز بیان بازی کے ذریعے پاکستان کے عزم کو ہرگز کمزور نہ سمجھے، کیونکہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج گزشتہ سال آپریشن بنیان المرصوص کے دوران اپنے عزم اور صلاحیت کا عملی مظاہرہ کر چکی ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری، خصوصاً اقوام متحدہ، سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے مسلسل غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے اور کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ کرنے پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.