متحدہ عرب امارات میں اگست کی متوقع پبلک ہالی ڈے کے حوالے سے رہائشیوں کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے، جہاں نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر تین روزہ ویک اینڈ ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متوقع طور پر 25 اگست 2026 بروز منگل تعطیل ہو سکتی ہے، تاہم امکان ہے کہ حکام اسے 24 اگست بروز پیر منتقل کر دیں، جس کے نتیجے میں ہفتہ، اتوار اور پیر کو مسلسل تین چھٹیاں مل سکتی ہیں۔
یو اے ای کے قوانین کے مطابق ہفتے کے درمیان آنے والی بعض سرکاری تعطیلات کو ہفتے کے آغاز یا اختتام پر منتقل کیا جا سکتا ہے، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔
سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو اعلان کردہ پبلک ہالی ڈے پر تنخواہ کے ساتھ چھٹی دی جاتی ہے۔ اگر کسی ملازم کو تعطیل کے روز کام کرنا پڑے تو قانون کے مطابق اسے اضافی معاوضہ یا متبادل سہولت فراہم کی جاتی ہے۔