Gas Leakage Web ad 1

امریکا کیساتھ مذاکرات کی بحالی کیلئے تیار ہیں، ایران نے پاکستان کو آگاہ کردیا

0

اسلام آباد: ایران نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکا اور ایران نے مذاکرات کی بحالی کے لیے پیش کی گئی نئی تجاویز پر اپنے اپنے جوابات پاکستان اور قطر کو فراہم کر دیے ہیں۔ ان تجاویز کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی لانا اور دونوں ممالک کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔
پیٹرول لاگت سے 125 روپے 42 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 112 روپے 54 پیسے مہنگا
عرب نشریاتی ادارے "العربیہ” کی خصوصی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران نے پاکستان اور قطر کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر اپنے اپنے مؤقف سے ثالثی کرنے والے ممالک کو آگاہ کر دیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اسلام آباد میمورنڈم کی روشنی میں امریکا کے ساتھ جنیوا، دوحا یا اسلام آباد میں مذاکرات جاری رکھنے کے لیے آمادہ ہے۔

یاد رہے کہ ایران مذاکرات کے دوران پہلے آبنائے ہرمز، اس کے بعد اپنے منجمد اثاثوں اور آخر میں اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کرنا چاہتا ہے، تاہم وہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی نئی بحری راہداری کے قیام کو مسترد کرتا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مسلسل دوسری رات بھی امریکا نے ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا، جبکہ ایران کی جانب سے بھی خطے میں موجود امریکی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمی نیا نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے گزشتہ دو راتوں کے دوران ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ایران کی حکمت عملی بنیادی طور پر جوابی ردعمل پر مبنی ہے، اس لیے ایران نے بھی اپنی فوجی کارروائیاں روک رکھی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.