Gas Leakage Web ad 1

اقوام متحدہ میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت کا سنہری موقع

0

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) میں پاکستانی شہریوں کے لیے عالمی سطح پر کیریئر کے متعدد مواقع موجود ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ رکھنے والے پاکستانی نوجوان مختلف ممالک میں یو این ڈی پی کی پیشہ ورانہ آسامیوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے پاکستانی امیدواروں کے لیے یو این ڈی پی میں ملازمت کے مواقع سے متعلق معلومات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مختلف شعبوں میں پیشہ ور افراد عالمی سطح پر خدمات انجام دینے کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق امیدواروں کے لیے اعلیٰ تعلیمی قابلیت بنیادی شرط ہے، جبکہ متعلقہ شعبے میں تجربہ رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ بیچلر ڈگری رکھنے والے امیدوار بھی بعض آسامیوں کے لیے اضافی پیشہ ورانہ تجربے کی بنیاد پر اہل ہو سکتے ہیں۔

یو این ڈی پی میں پیشہ ورانہ عہدوں کی اہلیت تجربے کے مختلف درجات کے مطابق مقرر کی جاتی ہے۔ پی 2 سطح کے لیے عموماً 2 سے 4 سال، پی 3 کے لیے 5 سے 7 سال، پی 4 کے لیے 7 سے 9 سال، پی 5 کے لیے 12 سال، جبکہ ڈی ون اور ڈی ٹو سطح کے لیے 15 سے 17 سال یا اس سے زیادہ تجربہ درکار ہو سکتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان مواقع کے ذریعے امیدواروں کو مختلف ممالک میں کام کرنے، بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع مل سکتے ہیں۔

بیورو نے نوجوان گریجویٹس، پیشہ ور افراد اور تجربہ کار ماہرین کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے اور ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ہے۔ امیدوار یو این ڈی پی کے جاب پورٹل کے ذریعے مزید معلومات حاصل کر کے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.