Gas Leakage Web ad 1

ایرانی وزیرِ داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

0

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ و علاقائی سکیورٹی صورتحال اور مؤثر سرحدی انتظام (بارڈر مینجمنٹ) پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، سرحدی انتظام کو مؤثر بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

گوگل میپس پر دریافت ہونے والا پراسرار اسٹرکچر 39 کروڑ برس پرانا نکلا

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ایرانی وزیرِ داخلہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں اور اس کے تعمیری کردار کو سراہا اور کہا کہ علاقائی امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقائی سلامتی، استحکام اور امن کے فروغ کے لیے قریبی رابطے، باہمی مشاورت اور تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ مشترکہ چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.