اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں پاکستان کی مسلح افواج نے خودمختار نظام اور سائبر سکیورٹی کے مؤثر استعمال کے ذریعے ملک کی سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا۔
اسلام آباد میں انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹم ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ نمائش اور اس نوعیت کے اقدامات پاکستان کو 21ویں صدی کی جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کے ممالک میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست مسترد
انہوں نے کہا کہ سلامتی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابلِ فخر ہے اور پاکستان نے اس میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وزیراعظم کے مطابق ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی بنیادوں پر تیاری مکمل کی جا چکی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا، جبکہ ائیر چیف اور نیول چیف کی معاونت بھی شاندار رہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ معرکۂ حق میں خودمختار نظام اور سائبر سکیورٹی کی بدولت سرحدوں کا مؤثر دفاع ممکن بنایا گیا، اور پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے مستقبل میں بھی جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال جاری رکھے گا۔