Gas Leakage Web ad 1

اسحاق ڈار کی یورپی یونین نمائندہ سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

منیلا: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کے درمیان ملاقات میں پاک یورپی یونین سٹریٹجک انگیجمنٹ کے تحت دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات 33ویں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر سائیڈ لائنز میں ہوئی، جس میں علاقائی صورتحال، ایران امریکا کشیدگی اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو ملکی معیشت کیلئے اہم سنگ میل قرار دے دیا

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان موجودہ صورتحال کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے اور سفارت کاری ہی خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر اور دیرپا راستہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ملاقات کے دوران عالمی توانائی کی منڈیوں، بحری سلامتی، بین الاقوامی تجارت اور سپلائی چینز پر موجودہ صورتحال کے اثرات پر بھی گفتگو کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے جی ایس پی پلس فریم ورک کی بنیاد بننے والے تمام بین الاقوامی معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.