اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھجوا دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق فوکل پرسن اویس یونس چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے چھ رہنماؤں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی ہے۔
سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست مسترد
فہرست میں علی محمد خان، آبرار حسین شاہ، چودھری محمد ندیم، سید رضوان شاہ، راجہ ثاقب اور نادیہ خٹک کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل تمام رہنما کل اڈیالہ جیل پہنچ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔