Gas Leakage Web ad 1

سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست مسترد

0

کراچی: سندھ انفارمیشن کمیشن نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ عوامی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ جاری تحقیقات مکمل ہونے تک رپورٹ فراہم نہیں کی جا سکتی۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے سانحہ گل پلازہ پر قائم جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست سندھ انفارمیشن کمیشن میں دائر کی گئی تھی۔
آزاد کشمیر کا مستقبل الیکشن سے جڑا، عوام دو تہائی اکثریت دلوائیں تو آئینی ترمیم لائیں گے: بلاول
سندھ انفارمیشن کمیشن نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں چیف سیکرٹری سندھ کا مؤقف بھی شامل کیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ گل پلازہ سانحے کی انکوائری اور اس پر عمل درآمد کا عمل جاری ہے، اس لیے تحقیقات مکمل ہونے تک جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک نہیں کی جا سکتی۔

ابتدائی فیصلے میں کمیشن نے کہا تھا کہ تفصیلی تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا تھا کہ تحریری فیصلہ آنے کے بعد قانونی جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

بعد ازاں سندھ انفارمیشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کیس کی ایف آئی آر پر تحقیقات جاری ہیں، اس مرحلے پر رپورٹ فراہم کرنا ممکن نہیں، تاہم عدالت میں چالان جمع ہونے کے بعد یہ رپورٹ عوامی ریکارڈ کا حصہ بن جائے گی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے آر ٹی آئی قانون کے تحت گل پلازہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ اور متعلقہ ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست دی تھی، لیکن جاری تحقیقات کے دوران عدالتی رپورٹ جاری کرنے سے تفتیش متاثر ہو سکتی ہے۔

کمیشن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ چالان جمع ہونے کے بعد انکوائری رپورٹ عوامی ریکارڈ بن جائے گی۔ آر ٹی آئی قانون کے تحت دائر ایم کیو ایم پاکستان کی شکایت بھی خارج کر دی گئی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ گل پلازہ کیس میں جاری تفتیش میں مداخلت مناسب نہیں، تحقیقات کے دوران انکوائری رپورٹ کی فراہمی قانون کے منافی ہے، اس لیے جوڈیشل انکوائری رپورٹ فی الحال خفیہ رہے گی اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد عوامی ریکارڈ کا حصہ بنے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.