Gas Leakage Web ad 1

محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

(سٹاف رپورٹر/نیوز ڈیسک): ملاقات کے دوران مغربی ایشیا میں جاری تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی دیرینہ خدمات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

خارجہ پالیسی کی بنیاد علاقائی استحکام اور عالمی امن پر استوار ہے: اسحاق ڈار

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مختلف چیلنجز کے باوجود پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، جس میں فیلڈ مارشل اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت بھی مؤثر رہی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کی کامیابی کے لیے حقیقت پسندانہ مینڈیٹ اور مطلوبہ وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے طویل المدتی تعاون اور خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.