Gas Leakage Web ad 1

اقوام متحدہ میں پاکستان کا جنسی تشدد کے خاتمے کیلئے عالمی اقدامات کا مطالبہ

0

(سٹاف رپورٹر/نیوز ڈیسک): اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنسی تشدد جنگ کا ناگزیر نتیجہ نہیں بلکہ اسے اکثر خوف، جبر اور اجتماعی سزا کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم متاثرین کی زندگیاں تباہ کرتے ہیں، خاندانوں کو بکھیر دیتے ہیں اور معاشروں میں دیرپا زخم چھوڑ جاتے ہیں۔

محترمہ فاطمہ جناح ہر بہن اور ہر بیٹی کے لئے رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہیں، مریم نواز

پاکستان نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود تمام مسلح تنازعات اور غیر ملکی قبضے کی صورتحال میں یکساں احتساب کو یقینی بنایا جائے۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے متاثرین کے لیے طبی، نفسیاتی، قانونی اور معاشی معاونت کی فراہمی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انصاف اور وقار کی بحالی عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خواتین کے تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے اور بین الاقوامی انسانی قانون پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.