Gas Leakage Web ad 1

پیپلز پارٹی نے سانحہ پمز پر وفاقی وزیر صحت کے استعفےکا مطالبہ کردیا

0

پاکستان پیپلز پارٹی نے سانحہ پمز پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ پمز اسپتال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 14 نومولودوں کی موت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے، جن کی امیدوں کے چراغ روشن ہوتے ہی بجھا دیے گئے۔ وہ بےبس باپ انصاف مانگ رہے ہیں، مائیں بچوں کو 9 ماہ کوکھ میں کسی غفلت کا شکار ہونے کے لیے نہیں رکھتیں۔
پمز اسپتال سانحہ: بچوں کی موت آکسیجن بند ہونے اور جھلسنے سے ہوئی، ابتدائی رپورٹ
رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پمز اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائر ٹینکس میں پانی نہیں تھا، ڈاکٹرز نہیں تھے اور گیٹ بند تھے۔ ہم یہاں سیاست کرنے نہیں آئے لیکن ہماری ذمہ داری ہے کہ واقعے پر سوال کیا جائے۔ ذمہ دار وزیر کو خود استعفیٰ دینا چاہیے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ ایک سیکرٹری کو عہدے سے ہٹانا کافی نہیں، وفاقی وزارت صحت سے دو اسپتال سنبھالے نہیں جاسکے، پورے ملک کے اسپتال کیسے سنبھالتے ہیں؟ وزارت صحت کو جواب دہ ہونا چاہیے کہ یہ واقعہ کیوں ہوا۔ وزارت کو دیکھنا چاہیے تھا کہ پمز کی انتظامیہ کیا کرتی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ پمز اسپتال میں 15 معصوم بچوں کی اموات محض حادثہ نہیں، یہ وفاقی نظام صحت کی سنگین ناکامی اور انتظامی غفلت کا معاملہ ہے۔ وفاقی وزیر صحت کو اس ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.