Gas Leakage Web ad 1

راولپنڈی کے بڑے اسپتال بھی غیرمحفوظ اور آتشزدگی کے خطرے سے دوچار ہیں: ریسکیو حکام

0

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ انہوں نے پمز اسپتال سانحے کے معاملے پر خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جو بھی غلطی کا مرتکب ہوا، اسے کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

استعفا دینے سے متعلق سوال پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ احتساب کے لیے سب سے پہلے خود کو وزیراعظم کے سامنے پیش کیا ہے، وزیراعظم میرے باس ہیں اور وہ جو بھی فیصلہ کریں گے۔
پمز اسپتال سانحہ: بچوں کی موت آکسیجن بند ہونے اور جھلسنے سے ہوئی، ابتدائی رپورٹ
وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ دوسرے دروازے پر 24 گھنٹے گارڈ کی ڈیوٹی ہے، کیونکہ اسی دروازے سے نومولود چوری ہوتے تھے۔ انخلا کے راستے پر بھی گارڈ 24 گھنٹے موجود ہوتے ہیں۔ بچوں کی چوری کے واقعات کے باعث ایک دروازے پر گارڈ تعینات کیا گیا تھا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 6 بج کر 38 منٹ پر ایئرکنڈیشن کے پاس اسپارک ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ 6 بج کر 39 منٹ پر لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کوئی بھی چیز چھپائی نہیں جائے گی، تمام ثبوت سامنے آئیں گے۔ اس پورے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور انکوائری رپورٹ دو تین روز میں سامنے آجائے گی۔ اگر کسی نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی تو اسے نہیں چھوڑیں گے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وہ ایئرپورٹ سے سیدھا اسپتال پہنچے ہیں اور یہاں سے وزیراعظم کے پاس جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.