Gas Leakage Web ad 1

الیکٹرانک ڈیوائسز کا درآمدی بل کم کرنے کی پالیسی تیار، منظوری نہ ملنے سے عملدرآمد تاخیر کا شکار

0

الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل فونز کے درآمدی بل میں کمی کے لیے میڈ اِن پاکستان پالیسی تیار کرلی گئی، تاہم پالیسی کی منظوری نہ ہونے کے باعث اس پر عملدرآمد تاخیر کا شکار ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دستاویز کے مطابق میڈ اِن پاکستان پالیسی کے تحت موبائل فونز، لیپ ٹاپس سمیت مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز پاکستان میں تیار کی جائیں گی، جبکہ سگنلز بوسٹرز، ڈونگلز اور بائیو میٹرک مشینوں کی مقامی تیاری بھی پالیسی کا حصہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ ماہ دورہ امریکا کی تیاریاں شروع
پالیسی میں الیکٹرانک ڈیوائسز کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال پر ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز شامل ہے، جبکہ درآمدی الیکٹرانک اشیا پر 5 فیصد تک لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

پی او ایس مشینیں، ٹریکرز سسٹم اور اسمارٹ واچز بھی پاکستان میں تیار کرنے کی تجویز ہے۔ اس اقدام سے ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ حکومت کو کروڑوں ڈالر کی بچت بھی ہوگی۔ پاکستان میں سالانہ 42 کروڑ 23 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی الیکٹرانک ڈیوائسز درآمد کی جاتی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.