Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ایک ماہ قبل بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے کا انکشاف

0

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ایک ماہ قبل بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دستاویز کے مطابق پمز نرسنگ ہاسٹل میں 6 جولائی کی رات تقریباً 3 بجے استقبالیہ میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں استقبالیہ میں موجود 3 صوفے جل گئے تھے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے دوران ہاسٹل میں مقیم 78 طالبات محفوظ رہیں اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
پمز کے مدر اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر کیلئے رکھے گئے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
الیکٹریکل اور فرانزک رپورٹ دستیاب نہ ہونے کے باعث آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تھا، جبکہ ہاسٹل میں سی سی ٹی وی کیمرے، فائر الارم اور ایمرجنسی پلان بھی موجود نہیں تھا۔

واقعے کے بعد تشکیل دی گئی کمیٹی نے ہاسٹل وارڈن اور سکیورٹی عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی تھی، جبکہ انکوائری رپورٹ میں نچلے درجے کے عملے کو معطل کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ انہیں پمز اسپتال میں 6 جولائی کو پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے سے متعلق علم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کی نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ایئرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے کے باعث آگ لگی تھی۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے، جن میں سے صرف ایک بچے کو بچایا جاسکا جبکہ 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.