Gas Leakage Web ad 1

خارجہ پالیسی کی بنیاد علاقائی استحکام اور عالمی امن پر استوار ہے: اسحاق ڈار

0

(سٹاف رپورٹر/نیوز ڈیسک): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت وزارت خارجہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ سفارتی سرگرمیوں اور اہم بین الاقوامی روابط کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایران امریکا کشیدگی: تمام فریق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں، پاکستان

اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مفادات کے مؤثر فروغ کے لیے جامع تیاری، مربوط حکمت عملی اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فعال اور مؤثر خارجہ پالیسی پر عمل پیرا رہے گا، جس کی بنیاد اقتصادی سفارت کاری، تزویراتی شراکت داری، کثیرالجہتی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی امن کے فروغ پر استوار ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.