Gas Leakage Web ad 1

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی 10 خالی آسامیوں کیلئے 11 وکلا کے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال

0

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کے لیے چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت تمام ارکان سے 4 جولائی تک نام طلب کیے تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس سلسلے میں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پیشہ ورانہ صلاحیت، دیانت داری اور شفاف کردار کے حامل وکلا کے نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیے ہیں۔

کوئٹہ: بس حادثے میں اموات کی تعداد 40 ہوگئی

تجویز کردہ ناموں میں پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد غلام سرور نہنگ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ، سینئر ایڈووکیٹ منور دوگل اور سینئر ایڈووکیٹ شیریں عمران شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سینئر ایڈووکیٹ کاشف رجوانہ، سینئر ایڈووکیٹ محمد اجمل، سینئر ایڈووکیٹ عثمان جی راشد چیمہ، سینئر ایڈووکیٹ خالد ابن عزیز اور سینئر ایڈووکیٹ عامر عجم کے نام بھی جوڈیشل کمیشن کو ارسال کیے گئے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن ان ناموں پر غور کے بعد اپنی حتمی سفارشات مرتب کرے گا۔ منظوری کی صورت میں لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی 10 خالی آسامیوں پر تقرری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.