Gas Leakage Web ad 1

وزیر اعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت، خراج عقیدت پیش

0

وزیراعظم شہباز شریف نے شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کی۔ مرحوم سپریم لیڈر 28 فروری 2026 کو ایران پر ہونے والے حملوں کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات شامل تھیں۔

غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغواء کا کیس: ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے شہید سپریم لیڈر کی اسلام اور امتِ مسلمہ کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای نے کئی دہائیوں تک غیر معمولی بصیرت، حکمت اور دوراندیشی کے ساتھ ایرانی قوم کی رہنمائی کی۔

وزیراعظم نے موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور برادر عوامِ ایران کے ساتھ اس قومی سانحے پر مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور شہید رہنما کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔

سینیٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد، دیگر ارکانِ پارلیمان اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔

نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، جو آج ہی تہران پہنچے تھے، اپنے سرکاری دورے پر ترکیہ کے شہر استنبول روانہ ہو گئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.