کوئٹہ: بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 48 مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت مجموعی طور پر 48 افراد سوار تھے۔ حادثے میں آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغواء کا کیس: ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
بس انتظامیہ کے مطابق راستے میں ڈرائیور نے پہلے سے خراب بس میں بھی مزید مسافروں کو سوار کر لیا تھا، جس کے بعد بس حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔