Gas Leakage Web ad 1

کالعدم ایکشن کمیٹی مہاجرین کی نشستوں کی آڑ میں لشکرکشی کرنا چاہتی ہے: راناثنااللہ

0

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی مہاجرین کی نشستوں کے مطالبے کی آڑ میں لشکرکشی کرنا چاہتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گزشتہ سال کالعدم ایکشن کمیٹی نے 38 مطالبات پیش کیے تھے، جن میں سے کوئی ایسا مطالبہ نہیں تھا جس پر عملدرآمد نہ کیا گیا ہو، تاہم اس کے باوجود ایک سال قبل کمیٹی نے آزاد کشمیر میں جلاؤ گھیراؤ کا راستہ اختیار کیا۔

زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی، درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے بجلی کے حوالے سے 10 ارب روپے کے مطالبے پر حکومت نے مالی امداد فراہم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں بجلی کے نرخ سب کے سامنے ہیں، لیکن آزاد کشمیر میں آج بھی بجلی ساڑھے تین روپے فی یونٹ فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ گندم پر بھی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایکشن کمیٹی مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے اپنی سفارشات آزاد کشمیر حکومت کو پیش کر سکتی ہے، تاہم اس کا مطالبہ ہے کہ اسمبلی میں مہاجرین کے لیے مختص 12 نشستیں ختم کر دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کو حق رائے دہی سے محروم کرنا تحریک آزادی کشمیر کے مقصد سے انحراف کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے کالعدم ایکشن کمیٹی کو متعدد آپشنز دیے گئے لیکن انہوں نے انہیں قبول نہیں کیا۔ ان کے بقول ایکشن کمیٹی نے جتھا کلچر کے ذریعے اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کی اور مہاجرین کی نشستوں کے مسئلے کو بنیاد بنا کر لشکرکشی کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.