Gas Leakage Web ad 1

اسرائیل کا امریکا سے تل ابیب ائیرپورٹ خالی کرنے کا مطالبہ، وجہ بھی سامنے آگئی

0

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے بن گورین ائیرپورٹ پر موجود فوجی اور ایندھن بردار طیاروں کی تعداد کم کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ تل ابیب کے مرکزی بن گورین ائیرپورٹ سے مزید ایندھن بردار طیارے منتقل کیے جائیں تاکہ شہری پروازوں کی روانی متاثر نہ ہو۔

پی ٹی آئی ایم این ایز کے درمیان اڈیالہ جیل کے باہر جھگڑا کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

رپورٹس کے مطابق امریکا پہلے ہی بن گورین ائیرپورٹ سے 28 ایندھن بردار طیارے منتقل کر چکا ہے، تاہم اسرائیل نے مزید 20 فوجی طیارے بھی ہٹانے کی درخواست کی ہے۔

اسرائیلی حکام نے امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ موسمِ گرما کے دوران مسافر پروازوں میں اضافے کے باعث ائیرپورٹ پر دباؤ بڑھ سکتا ہے، جبکہ امریکی ایندھن بردار طیاروں کی موجودگی شہری پروازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

اسرائیل نے امریکا سے بن گورین ائیرپورٹ پر موجود فوجی طیاروں کی تعداد کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیاروں کی منتقلی اور ائیرپورٹ کی گنجائش سے متعلق اسرائیلی اور امریکی حکام کے درمیان سفارتی رابطے اور مشاورت جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.