Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد: ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ، اداروں کے ملازمین کو ورک فراہم ہوم کی ہدایت

0

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں واقع متعدد وزارتوں اور اداروں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تاہم کابینہ ڈویژن، ایف بی آر، وزارتِ خزانہ، وزارتِ تجارت اور وزارتِ خارجہ کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ اسی طرح وزارتِ داخلہ، انسدادِ منشیات، وزارتِ قانون و انصاف، وزارتِ پارلیمانی امور، وزارتِ صنعت و پیداوار اور وزارتِ منصوبہ بندی سمیت دیگر اہم وزارتیں بھی معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

قومی اسمبلی، سینیٹ، وزیراعظم سیکرٹریٹ اور ریونیو ڈویژن کے دفاتر بھی حسبِ معمول کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریڈ زون میں موجود خودمختار اداروں اور منسلک محکموں میں عارضی تعطیل ہوگی جبکہ گھر سے کام کرنے والے اداروں کے افسران اور عملہ اپنے اسٹیشنز پر موجود رہے گا اور انہیں مختصر نوٹس پر دفتر بلایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ریڈ زون میں سڑکوں کی بندش کے باعث وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ رجسٹرار آفس کے مطابق سکیورٹی صورتحال اور ٹریفک کی بندش کے باعث سائلین اور وکلا کی رسائی ممکن نہیں رہی، اس لیے عدالتی کارروائی ملتوی کی گئی ہے اور آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اسی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے بھی آج کی سماعتیں ملتوی کر دی ہیں جبکہ متعدد کیسز ڈی لسٹ کر دیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا سینیٹ کے ضمنی انتخابات سے متعلق درخواست پر بھی آج سماعت نہیں ہو سکے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.