بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی ایک بڑی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے جیرک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی سامان برآمد کیا گیا۔
میرج ہالز، فارم ہاؤسز اور بڑے فوڈ چینز کی مانیٹرنگ کیلئے کیمرے لگانے کا فیصلہ
آپریشن کے دوران ایک گاڑی سے 4 راکٹ فیوز اور متعدد دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات (آئی ای ڈیز) بھی قبضے میں لیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا دھماکا خیز مواد کسی بڑے دہشت گرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کامیاب کارروائی کے نتیجے میں علاقے کو ممکنہ بڑے جانی و مالی نقصان سے محفوظ بنا لیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ کارروائی اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام اور دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے مسلسل سرگرم ہیں۔