Gas Leakage Web ad 1

مریم نواز شریف کا بینظیر بھٹو شہید کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت

0

سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جمہوریت اور سیاسی استحکام کی علامت تھیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے سیاست میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ مریم نواز شریف کے مطابق بے نظیر بھٹو شہید کی جرات اور جمہوریت سے وابستگی بے مثال تھی اور وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کی نمایاں شخصیات میں شامل ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’فادرز ڈے‘‘ منایا جا رہا ہے

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے موسیقی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی سطح پر شناخت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و ثقافت اور الحمرا آرٹس کونسل کے تحت نوجوان فنکاروں کی تربیت اور معاونت جاری ہے جبکہ آرٹسٹ فنڈ کے ذریعے نادار فنکاروں کی مالی مدد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ موسیقی امن کا سفیر ہے جو محبت اور امن کا پیغام سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.