ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز پر کاروں اور ہلکی گاڑیوں کے لیے حدِ رفتار دوبارہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح موٹرویز پر مسافر بسوں اور بھاری گاڑیوں کے لیے حدِ رفتار دوبارہ 110 کلومیٹر فی گھنٹہ بحال کر دی گئی ہے۔
فیس بک نے اپنے مونیٹائزیشن نظام میں اہم تبدیلی کر دی
موٹروے پولیس کے مطابق حدِ رفتار میں عارضی کمی مخصوص حالات اور حفاظتی خدشات کے پیش نظر کی گئی تھی، تاہم صورتحال معمول پر آنے کے بعد سابقہ رفتار کی حدیں بحال کر دی گئی ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ شہری مقررہ حدِ رفتار اور ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائیں، محفوظ سفر کے لیے رفتار پر قابو رکھیں اور سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں۔