پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کے خلاف جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم کا پہلا دورۂ پاکستان، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 14 جولائی سے کراچی میں کھیلی جائے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
پی سی بی کے مطابق جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے دورۂ پاکستان میں میزبان پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔
کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ایک سو پچاس ارکان فورتھ شیڈول میں شامل، حکومت کا بڑا اقدام
پانچ میچوں پر مشتمل یہ سیریز 14 سے 24 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگی، جبکہ میچوں کے اوقات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی اور 11 سے 13 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں تربیتی سیشنز میں حصہ لے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا، جبکہ دیگر میچز 17، 19، 22 اور 24 جولائی کو ہوں گے۔
پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم نے اپنی آخری دوطرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز بنگلا دیش کے خلاف کھیلی تھی، جہاں قومی ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز 2-3 سے اپنے نام کی تھی۔
پی سی بی کے مطابق یہ سیریز پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کو رواں سال شیڈول اے سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور اگلے سال ہونے والے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ پی سی بی کے ویمنز کرکٹ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں کراچی میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپوں کا بھی انعقاد کیا تھا۔