Gas Leakage Web ad 1

موٹروے پر مسافراور مال بردار گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات رکھنا لازمی قرار

0

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر سفر کو مزید محفوظ بنانے کے لیے سیفٹی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تمام مسافر اور مال بردار گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات (فائر ایکسٹنگوئشر) رکھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ حادثات کے دوران آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر خصوصی حفاظتی اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں تاکہ انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

حق مہر بیوی کا بنیادی قانونی حق، شوہر پر ادائیگی لازم ہے: لاہور ہائیکورٹ

اس مقصد کے لیے موٹروے پولیس نے ملک گیر فائر سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے جو 24 جون تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز کو آگ بجھانے والے آلات کی اہمیت، استعمال اور ان کی فعالیت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق گاڑیوں میں فعال اور معیاری فائر ایکسٹنگوئشر کی موجودگی جان و مال کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔ ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل اپنے آگ بجھانے والے آلات کی فعالیت اور معیاد ضرور چیک کریں، جبکہ غیر فعال یا زائد المعیاد آلات قابل قبول نہیں ہوں گے۔

موٹروے پولیس نے واضح کیا ہے کہ 24 جون کے بعد ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا اور آگ بجھانے والے آلات کے بغیر چلنے والی مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ 24 جون کے بعد فائر ایکسٹنگوئشر کے بغیر مسافر اور مال بردار گاڑیوں کا موٹرویز میں داخلہ بھی ممنوع ہوگا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.