جی سیون ممالک نے آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
فرانس میں ہونے والے جی سیون سمٹ کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق شرکاء نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ رہنماؤں نے آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
موٹروے پر مسافراور مال بردار گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات رکھنا لازمی قرار
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بغیر کسی پابندی یا محصول کے بحری گزرگاہوں سے آزادانہ آمدورفت یقینی بنانا ضروری ہے۔ عالمی رہنماؤں نے واضح کیا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے اور مذاکرات میں علاقائی خطرات کو بھی مدنظر رکھا جانا چاہیے۔
اعلامیے کے مطابق لبنان میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی جائے۔ توانائی کی سپلائی کے متبادل ذرائع تیزی سے بڑھانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت اولین ترجیح ہے۔ جی سیون رہنماؤں نے روس کی جنگی معیشت پر مزید دباؤ بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔