Gas Leakage Web ad 1

بیگم کے سامنے ہمیشہ غلطی مان لو ورنہ بیلن چل جائے گا: امیتابھ بچن کا مشورہ

0

امیتابھ بچن نے شادی شدہ افراد کو مشورہ دیا ہے کہ بیگم کے سامنے ہمیشہ اپنی غلطی تسلیم کرلیں، ورنہ بیلن چلنے میں دیر نہیں لگے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے شو کے دوران شادی شدہ زندگی سکون سے گزارنے کا اپنا فارمولا اور شوہروں کے لیے چند احتیاطی تدابیر بیان کیں۔
29 اگست کو تعطیل کا اعلان
شو کے دوران بگ بی نے کہا کہ شوہروں کے لیے سب سے سمجھداری کی بات یہ ہے کہ اگر بیوی غصے میں ہو یا کسی معاملے پر تنازع کھڑا ہوجائے تو بحث کرنے کے بجائے فوری طور پر اپنی غلطی تسلیم کرلینی چاہیے۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر شوہر اپنی غلطی تسلیم نہ کرے یا الٹا جواب دے تو پھر ’جوتے، چپل اور بیلن‘ چلنے میں دیر نہیں لگے گی، اس لیے خاموشی اختیار کرنے میں ہی عافیت ہے۔

امیتابھ بچن کی اس بات پر سیٹ پر موجود تمام حاضرین، خصوصاً شادی شدہ مرد، زور دار قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

بالی وڈ اداکار کی اس ’نصیحت‘ کو سوشل میڈیا پر بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.