Gas Leakage Web ad 1

قومی مفادات کے تحفظ پر غداری کے الزامات افسوسناک ہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

0

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی طاقت کے سامنے سرِ تسلیم خم نہیں کرے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے سامنے وہ خود کو جوابدہ اور ذمہ دار سمجھتے ہیں، جبکہ قومی مفادات کے تحفظ پر غداری کے الزامات کو افسوسناک قرار دیا۔

ایران امریکا معاہدے کے دستخطی تقریب کے منتظر ہیں، یہ سفارتکاری کی میابی ہے: اسحاق ڈار

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق ذمہ داریاں ادا کرنے والوں کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے، تنقید معاشرے کا حق ہے تاہم اس کے ساتھ شرافت اور اخلاقیات کے تقاضوں کو بھی ملحوظِ خاطر رکھنا ضروری ہے۔

دوسری جانب یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا چکا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سوشل میڈیا پر بیان میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.