Gas Leakage Web ad 1

گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

0

اسکردو: الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 7 انتخابی حلقوں میں دائر انتخابی اعتراضات اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کر لیا، جسے آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے مختلف حلقوں سے موصول ہونے والے انتخابی اعتراضات اور ری کاؤنٹنگ کی درخواستوں پر تفصیلی سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کسی تاجر کا طرز زندگی ظاہر آمدنی کے برعکس شاہانہ ہوا تو اس کا آڈٹ ہوگا: چیئرمین ایف بی آر

واضح رہے کہ 7 جون کو ہونے والے انتخابات کے بعد سامنے آنے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج پر اعتراضات کے باعث الیکشن کمیشن نے 7 حلقوں کے نتائج روک لیے تھے۔

روکے گئے غیر حتمی نتائج کے مطابق جی بی اے-19 غذر II سے مسلم لیگ (ن) کے عبدالجہان، جی بی اے-19 غذر I سے پیپلز پارٹی کے سید جلال شاہ، جی بی اے-3 گلگت III سے آزاد امیدوار سہیل عباس، جی بی اے-10 اسکردو IV سے پیپلز پارٹی کے راجہ ناصر علی خان، جی بی اے-15 دیامر I سے آزاد امیدوار محمد دل پذیر اور جی بی اے-5 نگر I سے پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی مراد کامیاب قرار دیے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ فیصلوں کے اعلان کے بعد ان حلقوں کے نتائج سے متعلق حتمی صورتحال واضح ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.