Gas Leakage Web ad 1

آئندہ مالی سال کیلئے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنیکی سفارش

0

اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس مقصد کے لیے پائیڈ نے شواہد پر مبنی ایک فریم ورک پیش کیا ہے، جس کے تحت قومی سطح پر کم از کم اجرت 45 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل

پائیڈ نے موجودہ کم از کم اجرت 40 ہزار روپے کے مقابلے میں 12.5 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کم از کم اجرت کی پالیسی اب صرف محنت کشوں کے شعبے تک محدود معاملہ نہیں رہی بلکہ اس کے اثرات گھریلو قوتِ خرید، غربت کے خطرات، غیر رسمی روزگار، مقامی طلب، پیداواری سرگرمیوں اور مجموعی سماجی استحکام پر بھی براہِ راست مرتب ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2026 کے جولائی تا اپریل عرصے کے دوران اوسط مہنگائی کی شرح 6.19 فیصد رہی، جبکہ اپریل 2026 میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی 10.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پائیڈ کا مؤقف ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں اور زندگی گزارنے کے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم از کم اجرت میں اضافہ ضروری ہے تاکہ محنت کش طبقے کی حقیقی آمدن اور قوتِ خرید کو بہتر بنایا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.