Gas Leakage Web ad 1

سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل

0

آئی ایس پی آر کے مطابق 24 مئی کے ٹرین حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کیں۔ یہ آپریشن مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں کیے گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم تنظیم ’’فتنہ الہندستان‘‘ سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

سپریم کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے۔ یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قومی اتحاد اور عزم کی عکاس ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے عزائم ہر صورت ناکام بنائے جائیں گے اور انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.