Gas Leakage Web ad 1

رات گئے تک جاگنے کی عادت کا نیا اثر دریافت

0

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان اپنی مرضی سے سونے اور جاگنے کا وقت منتخب کرسکتا ہے، کچھ لوگ جلد سو کر صبح سویرے اٹھتے ہیں جبکہ کچھ افراد دیر رات تک جاگنے کے عادی ہو جاتے ہیں، تاہم یہ عادت بعض افراد کے لیے روزمرہ زندگی کا مستقل حصہ بن جاتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی ریاست میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دیر رات تک جاگنے والے افراد میں صبح جلد اٹھنے والوں کے مقابلے میں دماغی صحت کے مسائل کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ایسے افراد میں بے چینی، ذہنی دباؤ اور تنہائی کے احساسات زیادہ پائے جاتے ہیں۔

بجٹ میں پاور ڈویژن کے 48 منصوبوں کیلئے 91 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ رات دیر تک جاگنے والے افراد میں بے چینی کی سطح نمایاں طور پر بڑھ جاتی ہے اور رات کے وقت تنہائی کا احساس اس کیفیت کو مزید بڑھا دیتا ہے۔

اس تحقیق میں 442 افراد کو شامل کیا گیا اور ان سے سوالناموں کے ذریعے نیند کی عادات اور روزمرہ معمولات کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد رات دیر تک جاگتے ہیں وہ سماجی طور پر کم متحرک ہوتے ہیں اور ان میں ذہنی صحت کے مسائل زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق دن اور رات کے معمولات کا توازن دماغی صحت کے لیے بہت اہم ہے اور تنہائی کے احساس پر قابو پا کر بے چینی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس سے قبل ایک اور تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ دیر رات تک جاگنے والے افراد میں ذہنی دباؤ اور افسردگی کی علامات کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں یونیورسٹی کے طلبہ سے نیند کی عادات، منفی خیالات اور ذہنی کیفیت کے بارے میں معلومات لی گئی تھیں۔

ایک اور بڑے پیمانے پر کی گئی تحقیق میں بھی یہ دیکھا گیا کہ دیر تک جاگنے والے افراد میں ڈپریشن اور بے چینی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، چاہے وہ مناسب گھنٹوں کی نیند ہی کیوں نہ لے رہے ہوں۔ ماہرین کے مطابق اس کی ممکنہ وجہ غیر صحت مند خوراک، نیند کے بگڑے ہوئے معمولات اور منفی سوچ کا زیادہ ہونا ہو سکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ جو افراد جلد سونے اور جلد اٹھنے کے عادی ہوتے ہیں ان کی ذہنی صحت نسبتاً بہتر رہتی ہے، تاہم اگر وہ بھی کبھی کبھار دیر تک جاگنے پر مجبور ہوں تو اس کا اثر ان کی ذہنی حالت پر بھی پڑ سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.