Gas Leakage Web ad 1

بار ایسوسی ایشنز اور بار کونسلز کی ہڑتال کی کالیں غیر قانونی قرار

0

وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ وکلا کی ہڑتالیں سائلین کے انصاف تک رسائی کے آئینی حق کی خلاف ورزی ہیں۔ ایسی ہڑتالیں شہریوں کو قانونی نمائندگی سے محروم کرتی ہیں، پہلے سے دباؤ کا شکار نظامِ عدل پر مزید بوجھ ڈالتی ہیں، اور جب ہڑتال کی کال دی جاتی ہے تو وکلا تنظیمیں وکلا کو عدالتوں میں پیش ہونے سے بھی روکتی ہیں۔

بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کئے جا رہے ہیں: وزیراعظم

فیصلے میں کہا گیا کہ وکیل کی عدم پیشی کی وجہ سے مقدمات کی سماعت بغیر کسی پیش رفت کے ملتوی ہو جاتی ہے۔ ملک کا قانونی نظام پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہے، عدالتوں میں مقدمات کی طویل فہرستیں موجود ہیں، اور سائلین کو اپنے مقدمات کے فیصلوں کے لیے برسوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ چاہے وکلا کی ہڑتال کا مقصد کتنا ہی نیک کیوں نہ ہو، یہ مسئلے کا حل نہیں۔ انصاف تک رسائی سے کسی بھی شکل میں محروم کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا بار کونسل نے وکلا کو ایک پولیس افسر کی قانونی نمائندگی سے روکا تھا جسے وکیل کے قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولیس افسر کی قانونی نمائندگی کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل کر دیا گیا تھا۔ متاثرہ وکیل نے لائسنس معطلی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جہاں عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے لائسنس بحال کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

وفاقی آئینی عدالت نے وکیل کے لائسنس کی بحالی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.