Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بیرون ملک سفری پابندیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

0

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ صرف اوور اسٹے پر کسی دوسرے ملک سے ڈی پورٹ ہونا سفری پابندی کے لیے جواز نہیں بنتا۔ جسٹس محمد آصف نے چار صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

عدالت نے دوسرے ملک سے اوور اسٹے کی بنیاد پر ڈی پورٹ ہونے پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کئے جا رہے ہیں: وزیراعظم

فیصلے میں کہا گیا کہ سفری پابندی کے لیے کسی جرم، سکیورٹی خدشے یا ناقابلِ تردید ثبوت کا وجود ضروری ہے۔ بغیر کسی جرم کے شہری کے بیرونِ ملک سفر اور روزگار کے آئینی حق پر پابندی لگانے کا جواز نہیں۔

عدالت نے کہا کہ سفری پابندی کا اقدام آئین کے آرٹیکل 4، 9، 10 اے، 15، 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔ شہری کا نام اس طرح سفری پابندی کی فہرست میں رکھنا آئینی بنیادی حقوق اور قانونی تقاضوں کے خلاف ہے۔

عدالت کے مطابق وفاقی حکومت نے بتایا کہ خلیجی ملک میں اوور اسٹے کی وجہ سے شہری ڈی پورٹ ہوا۔ حکومت کا مؤقف تھا کہ پالیسی کے تحت شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا تاکہ دوسرے شہریوں کے ویزوں کے تحفظ اور ملک کے وقار کو یقینی بنایا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.