Gas Leakage Web ad 1

ایران سے کہا ہے اب وقت آگیا ہے کسی نہ کسی طرح معاہدہ کرلیں: ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کو پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی شکل میں ایک معاہدہ کر لیا جائے۔

Gas Leakage Web ad 2

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ 47 برس سے ایران جو طرزِ عمل اختیار کیے ہوئے ہے، اسے مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل

انہوں نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اطلاعات غلط اور بے بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ فی الحال یہ کہنا ممکن نہیں کہ یہ مذاکرات کس سمت جائیں گے یا ان کا انجام کیا ہوگا، تاہم رابطے اور گفتگو کا عمل بدستور جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.