Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع

0

اسلام آباد انتظامیہ نے مارکیٹوں، دکانوں اور تجارتی مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور عمومی تجارتی مراکز اب رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

معاشی ترقی کیلئے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری ناگزیر ہے: وزیراعظم

نوٹیفکیشن کے تحت ریسٹورنٹس کو رات 11 بجے تک کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری خدمات ان اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

انتظامیہ نے شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقاتِ کار بدستور رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فارمیسیوں، اسپتالوں، پیٹرول پمپس، اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن سے متعلق ضروری خدمات کو اوقاتِ کار کی پابندی سے استثنا حاصل ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.