کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے امریکی شہری کے لاپتا ہونے کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔
اپنے بیان میں زید منیر نے کہا کہ اسے اغوا نہیں کیا گیا تھا بلکہ وہ اپنی مرضی سے حیدرآباد شادی کرنے گیا تھا۔
اسلام آباد میں مارکیٹس اور مالز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
زید منیر کے مطابق اس نے حیدرآباد میں ایک ہوٹل میں قیام کیا تھا جہاں سے پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے کر کراچی منتقل کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زید منیر 25 مئی کو لاپتا ہوا تھا اور 27 مئی کو اس کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے زید منیر کو اس کے رشتے داروں کے حوالے کر دیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔