اسلام آباد: آج سے مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے بند ہوں گے، جبکہ میڈیکل اسٹورز اور اسپتال پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی پابندیاں یکم جون ۲۰۲۶ سے نافذ ہو گئی ہیں۔ فارمیسیاں، اسپتال اور میڈیکل اسٹورز اس پابندی سے مستثنیٰ رہیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن وامان اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ریسٹورنٹس، کھانے پینے کے مراکز، تندور، کریانہ، سبزی، پھل اور بیکری کی دکانیں رات دس بجے بند ہوں گی۔
اسی طرح شادی ہالز اور مارکیز بھی رات دس بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔