Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم آسان ٹیکس اسکیم پر تاجروں کے مطالبے پر غور کریں گے، وزیرمملک کی یقین دہانی

0

اسلام آباد میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے وفد نے وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی، جس میں آئندہ بجٹ اور ٹیکس اصلاحات سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ملاقات میں وفد نے ریٹیل اور ہول سیل شعبے کے لیے موزوں ریگولیٹری تجاویز کا جامع خاکہ پیش کیا اور کہا کہ بجٹ سے قبل تاجروں سے مشاورت کا مقصد مشترکہ اور باہمی تعاون پر مبنی طریقہ کار کو فروغ دینا ہے۔

اب اٹیکنگ کرکٹ کھیلتے ہیں، پریشر ہینڈل کرنے پر کام کر رہے ہیں: فاطمہ ثنا

تاجروں کی جانب سے نظام میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے، انتظامی امور کو آسان بنانے اور ٹیکس قوانین پر رضاکارانہ عمل درآمد کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی سفارشات بھی پیش کی گئیں، جبکہ آئندہ بجٹ میں آسان ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

تاجروں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مشاورتی عمل کو سراہا اور اس حوالے سے وزیرِ مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کے کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف تاجروں کے مطالبے پر آسان ٹیکس اسکیم کے حوالے سے غور کریں گے۔ انہوں نے تاجروں کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کا تفصیلی جائزہ لے کر عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ریونیو کے حصول اور کاروباری ترقی کے درمیان توازن قائم رکھا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.